top of page

لاہور:عمرہ کے لیے جانے والے میاں بیوی کے سامان سے6کلو ہیروئن برآمد

  • Writer: WORLD FAST TV
    WORLD FAST TV
  • Jun 12, 2017
  • 1 min read

لاہورانٹرنیشنل ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 6 کلو گرام ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ضلع خوشاب کا رہائشی منور اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جدہ جارہا تھا، ایئرپورٹ پر سامان چیکنگ کے دوران ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے منوراوراس کی اہلیہ شبانہ منورکے بیگز کی تہہ میں چھپائی 6 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی ہیروئن کروڑوں روپے مالیت کی ہے جب کہ دونوں ملزمان کو اے ایس ایف نے مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پرمنتقل کردیا۔


 
 
 

Comments


Join our mailing list

Never miss an update

bottom of page