امید ہے حالیہ بجٹ کے بعد ان لوگوں کی تسلی ہوگئی ہوگی جو کہتے ہیں کہ فوج 80 فیصد بجٹ کھا جاتی ہے۔ پاک فوج کے بجٹ کے حوالے سے کچھ دلچسپ حقائق ملاحظہ کیجیے۔
پہلے یہ تو سن لیں کہ اس بار کل 48 ارب ڈالر کا بجٹ پیش کیا گیا جس میں سے پاک فوج کا حصہ 9 ارب ڈالر ہے جو تقریبا 17٪ بنتا ہے ۔۔۔۔ ۔۔ اور دوسری بات ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پاک فوج دنیا میں کم ترین پیسے لینے والی افواج میں سے ایک ہے ۔۔۔؟؟؟؟
بدقسمتی یا خوش قسمتی سے پاکستان اپنی ایک مخصوص اسلامک آئیڈیالوجی اور نہایت اہم سٹریٹیجک لوکیشن کی وجہ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ دشمن رکھنے والا ملک ہے ۔۔۔۔۔ پاکستان کے وجود کو ختم کرنا یا کم از کم اسکی دفاعی طاقت کو توڑنا اس وقت دنیا کے چند طاقتور ترین ممالک کا مشترکہ ایجنڈا اور مفاد ہے جن میں انڈیا ، امریکہ اور اسرائیل سرفہرست ہیں اور پھر انکے اتحادی یعنی نیٹو اور افغانستان جیسے مسلم ممالک بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!
اسی کا نتیجہ ہے کہ اس وقت پاکستان کی 3600 کلومیٹر سرحد جنگی لحاظ سے ایکٹیو ہے جو پاکستان کو دنیا میں سب سے بڑی جنگی ایکٹیو سرحد رکھنے والا ملک بناتی ہے ۔۔! جبکہ اندرونی حالات یہ ہیں کہ ۔۔۔ پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان جسکا کل رقبہ تقریباً آدھے پاکستان کے برابر ہے حالت جنگ میں ہے ! کراچی جو آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے حالت جنگ میں ہے اور وہاں دہشت گردوں کے خلاف ایک مستقل آپریشن جاری ہے ۔ پاکستان کے شمال میں واقعہ پورا قبائیلی علاقہ جو جنگی لحاظ سے دنیا کا مشکل ترین خطہ سمجھا جاتا ہے پوری طرح حالت جنگ میں ہے اور وہاں ہماری کم از کم ڈھائی لاکھ آرمی دہشت گردوں سے برسرپیکار ہے ۔ پاکستان کی دفاعی ضروریات کس نوعیت کی ہونی چاہئیں اندازہ لگانا مشکل نہیں ۔ لیکن حیران کن طور پر ۔۔
دنیا کی پانچویں بڑی آرمی ( پاک فوج ) اخرجات کے لحاظ سے دنیا میں 25 ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا بہت بڑا ایٹمی اور میزائل پروگرام بھی ان اخراجات کا حصہ ہے ۔
پاکستان کے دفاعی اخراجات ملک کی مجموعی قومی پیداوار کا محض 2.8 فیصد ہیں ۔ (خیال رہے کہ یہ مجموعی قومی پیدوار ہے نہ کہ بجٹ )۔۔۔ جبکہ امریکہ کے دفاعی یا ملٹری اخراجات انکے کل پیداوار کا 3.3 فیصد ہیں ۔۔۔۔ روس کے 5.3 فیصد ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیل کے 5.8 فیصد ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ سعودی عرب کے 10 فیصد ہیں ۔۔۔۔۔۔ عرب امارات کے 5.7 فیصد ۔۔۔۔۔۔۔ افغانستان کا 6.4 فیصد ہے ۔۔۔
پاکستان سے رقبے اور آبادی کے لحاظ سے 5 گنا بڑے انڈیا کے دفاعی اخراجات پاکستان سے 8 گنا زیادہ ہیں ۔ پاکستان کے 9 ارب ڈالر کے مقابلے میں انڈیا کے دفاعی اخرجات 50 ارب ڈالر زیادہ ہیں جس میں نریندر مودی مزید اضافہ کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!
امریکہ کے کل دفاعی اخراجات 611 ارب ڈالر ہیں ۔
چین کے دفاعی اخراجات 215 ارب ڈالر ہیں۔
پاکستان سے اپنے دفاع کے لیے فوجی مدد طلب کرنے والے سعودی عرب کے کل دفاعی اخراجات 63 ارب ڈالر ہیں۔
پاکستان کے ہاتھوں شکست کھانے والے روس کے دفاعی اخراجات 70 ارب ڈالر ہیں۔
82 لاکھ آبادی رکھنے والے اسرائیل کے دفاعی اخرجات 18 ارب ڈالر ہیں۔
افغانستان جیسے ٹوٹے پھوٹے ملک کا دفاعی بجٹ 12 ارب ڈالر ہے۔
بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہونگے کہ ایران اور متحدہ عرب امارات سمیت ۔۔۔۔۔۔ کولمبیا، سنگاپور ، تائیوان ، چلی اور ناروے جیسے ممالک کے ملٹری اخراجات بھی پاکستان سے زیادہ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
حضورﷺ کے گھر میں اکثر کھانے کو کچھ نہ ہوتا تھا۔ جس دن فوت ہو رہے تھے گھر میں دیا روشن کرنے کے لیے تیل تک نہیں تھا لیکن گھر کی دیواروں پر 9 تلواریں لٹک رہی تھیں۔
پاکستان کے بے پناہ وسائل کا استحصال کرنے والے اور بے انتہا لوٹ مار کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دینے والے اکثر سیاست دان پاکستان کے تمام مسائل کا حل یہ سمجھتے ہیں کہ ” دفاعی اخراجات کم کریں” ۔۔۔۔۔۔!
مذکورہ ممالک میں سے کوئی ایک بھی اپنے دفاع پر سمجھوتہ نہیں کرتا نہ وہاں دفاعی اخراجات کے خلاف کبھی کوئی آواز اٹھتی ہے۔ حالانکہ ان میں سے کئی ایسے ہیں جن کو کہیں کسی بھی جنگ کا سامنا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
ان سارے حقائق کو سمجھنے کے بعد یہ سوال دماغ میں ضرور اٹھتا ہے کہ پاکستان کے دفاعی بجٹ پر اعتراضات کرنے والے لوگ کون ہیں ؟
نادان دوست یا دانا دشمن ؟؟